قومی ٹیم عالمی اور کامن ویلتھ یوتھ، جونیئرویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ،عمران بٹ

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) قومی ٹیم عالمی اور کامن ویلتھ یوتھ ، جونیئر ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد عمران بٹ نے بتایا کہ عالمی اور کامن ویلتھ یوتھ ،جونیئر ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر سے ملائشیاء میں کھیلی جائے گی، عالمی ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے ویٹ لیفٹرز شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ یوتھ عالمی چیمپئن شپ 20 سے 25 اکتوبر تک جبکہ کامن ویلتھ یوتھ اینڈ جونیئر چیمپئن شپ 26 سے 30 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، عمران بٹ نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو کوچ عرفان بٹ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے دونوں ایونٹس میں تین، تین رکنی قومی ٹیم یوتھ عالمی اینڈ کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جن میں طلحہ طالب 62 کلوگرام جس نے سمویا یوتھ گیمز 2015 ء میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، قومی چیمپئن فرحان امجد 77 کلوگرام میں اور محمد ثاقب سعید 85 کلوگرام جس نے کامن ویتھ گیمز بھارت 2015 ء میں سونے کا تمغہ حاصل کیا شامل ہیں، تین رکنی قومی جونیئر ٹیم کا من ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جن میں عبدالرحمن بٹ 85 کلوگرام نے ایشین یوتھ اور کامن ویلتھ جونیئر اینڈ یوتھ 2015ء سونے کے تمغے حاصل کئے اور محمد عبداللہ بٹ پلس 105 کلوگرام میں شامل ہیں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :