رحیم شاہ الیون حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) مانیار فٹ بال کلب کے زیراہتمام جاری حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحم شاہ الیون سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، سوات میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں رحیم شاہ الیون کلب نے فائنل ٹچ کلب کو 5-3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی،وقفے تک دونوں ٹیمیں تین، تین گول سے برابر تھیں دوسرے ہاف میں رحیم شاہ الیون نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 5-3 گول سے جیت لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے امجد، ساجد نے دو، دو گول اور نوید نے ایک جبکہ فائنل ٹچ کی طرف سے یونس، شکیل اور مجید نے ایک، ایک گول کیا،ریفریز کے فرائض ذیشان، عارف اورطارق نے انجام دیئے، چوتھا کوارٹر فائنل میچ انتظار بلوگرام اور ڈڈھارہ الیون کی ٹیموں کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :