اشتعال انگیز تقاریر، خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 اکتوبر 2016 13:52

اشتعال انگیز تقاریر، خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2016ء): اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ضمانتی مچلکوں کے عوض 50 ہزار روپے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ خیال رہے کہ خواجہ اظہار الحسن اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کرنے پر مقدمات درج ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن کے خلاف مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج ہے جس میں انہیں اے ٹی سی کی جانب سے عبوری ضمانت دے دی گئی ہے۔