جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق قادری کا سوئم و قل شریف میمن مسجد کھوڑی گارڈن میں ہوئی

مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور علما کرام نے شرکت

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) ممتاز عالم دین اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق قادری کا سوئم و قل شریف ہفتہ کو بعد نماز مغرب میمن مسجد کھوڑی گارڈن میں ہوئی جس میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور علما کرام نے شرکت کی۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری کے سوئم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرصاحبزادہ و جانشین علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی دستار بندی کی گئی۔علامہ سید شاہ عبد الحق قادری جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے نئے امیر ہوں گے۔اس موقع پر جما عت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی ، علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے صاحبزادے شاہ سراج الحق قادری ،حاجی محمد حنیف طیب،علامہ کوکب نورانی ،علامہ اشرف آصف جیلانی،مفتی جان محمد نعیمی،مولانا ابراراحمد حمدانی،مولانا خلیل الرحمن چشتی،مولانا عظمت علی شاہ ہمدانی،جماعت اسلامی کے اسداﷲ بھٹو،محمد حسین محنتی،سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری،پاک سر زمین پارٹی کے سیف یار خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کو خراج عقید پیش کیا اور کہا کہ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کا خلاکبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے ان کے انتقال سے ہم عالم دین سے محروم ہوگئے۔شرکاء نے علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :