Live Updates

پی ٹی آئی کے رائیونڈ جلسے میں گھر والوں سے بچھڑنے والی لاہور کی رہائشی لڑکی غلطی سے چشتیاں پہنچ گئی

لڑکی اپنا نام نغمہ شہزادی عرف گڑیا بتاتی ہے ،پولیس نے عدالت میں پیش کرنے کے بعد دارالامان منتقل کر دیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:52

پی ٹی آئی کے رائیونڈ جلسے میں گھر والوں سے بچھڑنے والی لاہور کی رہائشی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسے میں گھر والوں سے بچھڑنے والی لاہور کی رہائشی نوجوان لڑکی غلطی سے چشتیاں پہنچ گئی،پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد دارالامان منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تیس ستمبر کورائیونڈ جلسے میں گھر والوں سے بچھڑ کر چشتیاں پہنچنے والی نوجوان لڑکی اپنا نام نغمہ شہزادی عرف گڑیا اور والد کا نام محمد ادریس بتاتی ہے۔لڑکی کے مطابق وہ غازی روڈ گلی اور مکان نمبر دو کی رہائشی ہے ۔پولیس نے نوجوان لڑکی کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کرکے دارالامان منتقل کر دیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات