اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادمحرم الحرام کے مقدس ایام میں بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا تقریب سے خطاب

اتوار 9 اکتوبر 2016 22:25

اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے تمام مکاتب ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادمحرم الحرام کے مقدس ایام میں بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں تاکہ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی امتیاز گلزار چٹان کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر بلال بٹ ،شیخ اطہر ممتاز ، رانا شاہد الحسن ، شیخ طارق رشید ، ملک انور علی ، شاہد مختار لودھی ، زاہد بہار ہاشمی ، عامر رؤف ، آصف رضا ، ڈی ای او ظفر اقبال ، چوہدری آصف ، اسلم ہمایوں ، اعجاز فخر ، رانا سجاد ، شاہد عالم ،شیخ طاہر ، محمد اللہ خان ،رسالت خان شیروانی ، عمران ارشد ، وسیم یوسف ، میاں رزاق ، عابد باکسر ، شیخ مقصود ، راؤابرار علی ، الطاف بلوچ ، اعجاز حسین ، اظہر خان مغل ، ارشد بوٹا ، اکی بھائی ، مشتاق کھو کھر ، منظور کھوسہ ، تابش درانی ،رانا انارگل ، رانا تنویر ، مسعود قریشی ، مطیع الحسن بخاری ، ساجد قریشی سمیت دیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت ، اخوت اور بھائی چارے کی فضا انشاء اللہ جاری رہے گی۔ ملتان اولیاء اللہ کا شہر ہے جہاں سے ہمیشہ سے امن ، محبت ،اخوت کی خوشبوئیں ملی ہیں اور تا قیامت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے ساتھ باہمی رواداری کا سلسلہ لیکر چلتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :