وزیراعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں 2 رکنی وفدانقرہ پہنچ گیا

رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور محسن نواز پر مشتمل وفد ترک حکام اور میڈیا کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں آگاہ کرے گا

اتوار 9 اکتوبر 2016 22:46

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دو رکنی وفدترک حکام اور میڈیا کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کرنے کے لئے انقرہ پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دو رکنی وفد انقرہ پہنچ گیا ۔ وفد میں رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور محسن نواز شامل ہیں ۔ یہ وفد ترک حکام اور میڈیا کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں آگاہ کرے گا۔