مقبوضہ کشمیر ، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید 12سالہ جنید کا سکول کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا
جنید احمد ساتویں جماعت کا طالب علم تھا،بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہزاروں افراد کا احتجاج،کشمیری بچہ بھارتی فوج کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا، فلک شگاف نعرے،قریب کھڑا بھارتی فوجی اسے کچھ نہ کہہ سکا
اتوار 9 اکتوبر 2016 23:55
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 12سالہ معصوم بچے جنید کا سکول کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا جس کے مطابق جنید احمد ساتویں جماعت کا طالب علم تھا،جنید کے قتل کے خلاف مقبوضہ وادی میں اتوار کو ہزاروں افراد نے احتجا ج کیا اس دوران ایک کشمیری بچے نے بھارتی فوجی کے آگے سینہ تان کر آزادی کانعرہ لگادیا، قریب کھڑا بھارتی فوجی اسے کچھ نہ کہہ سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 12سالہ معصوم بچے جنید کا سکول کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا۔جنید احمد کے سکول کارڈ پر اسکے سکول کا نام نیو بانونٹ انگلش سکو ل عالی مسجد عیدگاہ سرینگر کا پتہ درج ہے ۔(جاری ہے)
جنید علی ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور اسکے کارڈ پر رول نمبر اور بس نمبر بھی درج ہے ۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بارہ سالہ معصوم بچے جنید کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، بھارتی مظالم کے خلاف کیے جانے والے اس مظاہرے میں شریک ایک کشمیری بچہ بھارتی فوجی کے آگے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا۔چھوٹے سے بچے کی بہادری اور وی وانٹ فریڈم کے نعرے سن کر بھارتی فوجی پیچھے ہٹ گیا۔ یاد رہے کہ آج ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں 12 سالہ بچے کی شہادت کے باوجود کشمیری عوام میں جذبہ آزادی میں ذرہ برابر بھی کمی نہ آسکی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچہ جذبہ آزادی سے سرشار ہوکر بھارتی فوجی کے سامنے کھڑے ہوکر فلک شگاف نعرے لگا رہا ہے۔ جبکہ بھارتی فوجی نے اس پر اپنی بندوق بھی تان رکھی ہے۔یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیلٹ گن سے چھلنی ہونے والا بارہ سالہ بچہ شہید ہوگیا تھا، مظاہرین شہید بچے کا جنازہ لے کر نکلے تو غاصب فوج نے شیلنگ کرکے کئی افراد زخمی کردیئے، جنید کا جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر آخری آرام گاہ پہنچایا گیا۔کشمیرکی تحریک آزادی میں جام شہادت نوش کرنے والے کشمیریوں کی تعداد ایک سوسے زائد ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افرادزخمی ہیں لیکن بھارتی مظالم کے خلاف سینہ سپرہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.