غوری کلب اسلام آباد نے آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
پیر 10 اکتوبر 2016 11:00
(جاری ہے)
جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں٬ سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میاں نصیر احمد نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم غوری کلب کو دس ہزار روپے جبکہ راجہ حنیف نے ونر غوری کلب کو دس ہزار اور رنر اپ راوی کلب کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا٬ اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان٬ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری٬ سیکرٹری شرافت حسین بخاری٬ پاکستان فٹ بال فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد٬ سابق قومی چیمپئن ینگ رائزنگ ویمن کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ٬ واپڈا سپورٹس آفیسر راولپنڈی محمدمشرف٬ ڈی ایف اے سیکرٹری چوہدری امجد علی کے علاوہ انٹرنیشنل فٹ بالرز شاہد احمد خان٬ میرمشتاق احمد٬ فیاض احمد فیضی٬ محمد وقاص٬ ماڈل ٹائو ن کلب کے کوچ صدیق بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی٬ راولپنڈی میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا٬ غوری کلب نے تین اور راوی کلب نے ایک گول کیا٬ فاتح ٹیم کی جانب سے توصیف٬ ثمر اور علی جبکہ راوی کلب کی طرف سے عباس نے گول کیا٬ ریفری کے فرائض محمد ابراہیم ٬ طاہر پرویز٬ عامر اقبال اور شکیل احمد نے انجام دیئے٬ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.