ارکان پارلیمنٹ کی مسئلہ کشمیر کو جنرل اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اجاگر کرنے کی وزیراعظم کی کوششوں کی تعریف
ْ دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے ٬ْ کشمیریوں کو آزادی کا حق ملنا چاہئے ٬ْ سینیٹر نسرین جلیل سیاسی جماعتیں اور عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہیں سینیٹر ساجد میر
پیر 10 اکتوبر 2016 18:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ہر شہر اور دیہات سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے متحرک ہیں٬ پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیری کاز کی بھرپور اور پر زور حمایت کرتے ہیں ٬ْپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی مظالم ٬ْ بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جیسے بھارتی ہتھکنڈوں کی مذمت کی گئی ٬ْ رکن قومی اسمبلی ثمن جعفری نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائیک٬ اوڑی واقعہ کے جھوٹے دعووں اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کر رہی ہے٬ کشمیریوں کو آزادی کا حق ملنا چاہئے اور ہم اس انسانی مسئلے پر اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو سمجھنا چاہئے کہ اس مسئلے کے حل میں اب کوئی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے اور یہ مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جانا چاہئے۔رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیتے رہے ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو نے کہا کہ بھارتی بربریت اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین٬ بچوں اور نوجوانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے٬پاکستان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے نتیجے میں ایک بھرپور موقف اختیار کیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھارت کو ایک بھرپور پیغام دیا گیا کہ پاکستان اور اس کے عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہیں۔ رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید گجرنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکرٹری جنرل بان کی مون کو بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ثبوت فراہم کئے اور بھارتی چہرے کو بے نقاب کیا۔ سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ جمہوریت کے اس دور میں پارلیمنٹ اور منتخب اداروں نے دنیا کو ایک بھرپور پیغام دیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت رکوانے میں کردار ادا کریں اور پاکستان کی پارلیمنٹ پوری دنیا کو ایسا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہے جس سے مستقبل میں فائدہ ہوگا اور دنیا کیا ضمیر جاگے گا۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ کشمیر کے موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستانی قیادت مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کشمیر علاقائی٬ قومی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے کیلئے متحد ہو جائیں۔ رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا پورا اختیار دینا چاہئے تاکہ وہ آزادی سے اپنا مستقبل کا فیصلہ کرسکیںمزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.