ایمرجنگ مارکیٹس نے پاکستان کوانفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے جنوبی ایشیاء کا سب سے بہترین ملک قرار دیا
پاکستان انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالہ سے سب سے بہترین اور پُرکشش ملک ہی حکومت کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری ٬ لاہور کراچی ریلوے ٬ مائع قدرتی گیس ٬ پائپ لائن اور توانائی کے بڑے منصوبوں سمیت میگا پراجیکٹس کیلئے سب سے بہترین منصوبہ بندی پر پاکستان کو امتیازی حیثیت کا یہ ایوارڈ ملا ٬وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانی سفیر جلیل عباس نے یہ ایوارڈ وصول کیا
پیر 10 اکتوبر 2016 22:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایمرجنگ مارکیٹس نے پاکستان کوانفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے جنوبی ایشیاء کا سب سے بہترین ملک قرار دیا ۔ایمرجنگ مارکیٹس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالہ سے سب سے بہترین اور پُرکشش ملک ہے اور پاکستان کو انفراسٹرکچر کے حوالہ سے بہترین ملک ہونے کا(ایوارڈ)اعزازٹرانسپورٹ اور توانائی کے ترقیاتی منصوبوں میں کامیاب ترین سرمایہ کاری پر دیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری ٬ لاہور کراچی ریلوے ٬ مائع قدرتی گیس ٬ پائپ لائن اور توانائی کے بڑے منصوبوں سمیت میگا پراجیکٹس کے لیے سب سے بہترین منصوبہ بندی پر پاکستان کو امتیازی حیثیت کا یہ ایوارڈ ملا ہے۔(جاری ہے)
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو واشنگٹن میں اس ایوارڈ کی وصولی کے لیے مدعو کیا گیا تھا تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایک پُر وقار تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کیا۔
واضح رہے کہ ایمرجنگ مارکیٹس عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا ایک تحقیقی اور اشاعتی انسٹیٹیوٹ ہے۔دریں اثناء اقتصادی ومعاشی عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ٹرانسپورٹ ٬ توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ جس کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی میںیقینا بہت بہتری آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.