صوبے کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے٬لہذاہ حلقے کے حساب سے ترقیاتی ڈیٹاتیار کیا جا رہا ہے٬تاکہ ایک اسکیم کی ڈپلیکیشن سے بچا جا سکے اورکام بروقت مکمل ہو سکے٬وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
پیر 10 اکتوبر 2016 22:30
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کا ریکارڈ رکھنے سے اسکیموں کی ڈپلیکیشن سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسکیموں کی ڈپلیکیشن باالخصوص اسکولوں کے حوالے سے ایک مسئلارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محکمہ تعلیم میں 2000سے زائد اسکولوں کو ناقابل عمل ڈکلیئر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کیلئے بھی آسان ہوگاکہ وہ سسٹم کو فعال بنانے کیلئے اسکی ضروریات کا احاطہ کر سکے۔پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ سسٹم آپریشنل تھامگر ا سے فائنل ٹچ دینے کی ضرورت تھی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کمپیوٹر کا دور ہے اور تمام معلومات آپ کے موبائیل فون٬آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ پر ایک سنگل کلک کے فاصلے پر ہونی چاہیے اور یہی سب کچھ میں کر رہا ہوں٬ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ٬ ترقیاتی پورٹ فولیو٬ فنڈس کا اجراء٬اسکا استعمال اور اگر دیگر مسائل سب کاوہ اپنے آئی پیڈ میں انکا ریکارڈ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب میں چاہتا ہوںکہ اسے حلقے کی سطح پر مزید تقسیم کیا جائے٬تاکہ ایک چھوٹے سے یونٹ (حلقہ)کابھی ترقیاتی ڈیٹا دستیاب ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کی جانب سے صوبے کے لوگوں کوان کے حلقے کی سطح پر جہاں وہ رہ رہے ہیںبہتر سے بہتر سہولیات مہیا ہو سکے گی۔پرنسپل سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ یہ اسکیم 1.6ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے اور اس کا علیحدہ سرور ہے اور متعلقہ ایم پی ایز اور افسران کی قابل رسائی میں ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت کی وہ ان کے زیر صدارت منعقد ہر ایک اجلاس اور وقتاً فوقتاً ان کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کا بھی ریکارڈ رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.