عمران ملکی مفاد سے کھیل رہے ہیں اسلام بند نہیں کرنے دیں گے-دھرنا گروپ پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے میاں نواز شریف کی کوششوں سے ملک بہت جلد ایشین ٹائیگر بنے گا -مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کینڈا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 10 اکتوبر 2016 23:07

عمران ملکی مفاد سے کھیل رہے ہیں اسلام بند نہیں کرنے دیں گے-دھرنا گروپ ..

کیلگری(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اکتوبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ اورسیز کے صدر علی زاہد خاں یوتھ ونگ کینڈا کے چیف آرگنائزر ندیم طفیل مرکزی صدر سرفراز ڈوگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران خاں وزیر اعظم بننے کی ہوس میں ملکی مفاد سے کھیل رہے ہیں وزیر اعظم بننے کے لیے عوام کے دلوں میں جگہ بنانا پڑتی ہے اقتدار کا بھوکا یہ ٹولہ ملک کو انتشار اور انار کی کی طرف لے جانے پر تلا ہوا ہے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے انہوں نے مزید کہا سی پیک ن لیگ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے انہوں نے±کہا کہ اسلام آباد بند منصوبہ کا حال بھی دھرنوں جیسا ہوگا اور تحریک انصاف کی انہی منفی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی تنہا اور بند گلی میں بند کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صرف میاں نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں