بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 اکتوبر کو خصوصی جنرل اجلاس طلب کر لیا

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے عبوری احکامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا٬ بی سی سی آئی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:14

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 اکتوبر کو خصوصی جنرل اجلاس طلب کر لیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 15 اکتوبر کو دہلی میں خصوصی جنرل اجلاس طلب کر لیا, یہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا دو ہفتوں کے دوران دوسرا جنرل اجلاس ہو گا, اس سے قبل یکم اکتوبر کو جنرل اجلاس منعقد ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہنگامی اجلاس میں گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کی طرف جاری کئے گئے عبوری احکامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ بورڈ کو لودھا کمیٹی کی تنظیمی اصلاحات کے حوالے سے سفارشات کو نافذ کرنے تک الحاق ایسوسی ایشنز کو کو فنڈز جاری کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اس کے علاوہ بی سی سی آئی اور ایسوسی ایشنز نے سترہ اکتوبر کو جوابات جمع کرانے کا حکم بھی دے رکھا ہے ۔