کویت سٹی : خاتون نے سابقہ شوہر کو اپنی محبوبہ کے ساتھ بیٹھے دیکھ کر دونوں کی دھلائی کر دی

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:28

کویت سٹی : خاتون نے سابقہ شوہر کو اپنی محبوبہ کے ساتھ بیٹھے دیکھ کر دونوں ..

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12 اکتوبر 2016ء): کویت کے علاقے عردیہ میں ایک کیفے میں بیٹھے ایک شہری اور اسکی محبوبہ کی شہری کی سابقہ بیوی نے خوب دھلائی کر دی ۔ لڑائی کی اطلاع ملتے ہی کویتی پولیس کیفے پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے دونوں سابقہ شوہر اور اسکی محبوبہ کیفے سے فرار ہو گئے ۔ پولیس حکام نے سابقہ بیوی سے اس کے سابقہ شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرنے کا کہا لیکن سابقہ بیوی نے اپنے سابقہ شوہر کے خلاف کوئی بھی رپورٹ درج کروانے سے انکار کر دیا۔ حالنکہ اس کے سابقہ شوہر نے دوران لڑائی اس کا موبائل بھی دور پھینک دیا تھا۔