آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے٬محکمہ موسمیات

بدھ 12 اکتوبر 2016 19:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابقآئندہ 48گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت تربت42٬پڈ عیدن40٬ شہید بینظیر آباد٬ سبی ٬لسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :