عجمان : ٹریفک پولیس نے 222موٹرسائیکل ضبط کر لیئے

بدھ 12 اکتوبر 2016 16:37

عجمان : ٹریفک پولیس نے 222موٹرسائیکل ضبط کر لیئے

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12 اکتوبر 2016ء): عجمان ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے میں ٹریفک سیفٹی مہم کے دوران تقریباََ222موٹر سائیکلوں کو ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس کے ہیڈ ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈپارٹمنٹ میجر سیف عبداللہ نے مہم کے بارے میں بتایا کہ اس کا مقصد روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا، رش کو کم سے کم کرنا،حادثات کی روک تھام ، اور حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم سے کم کرنا ہے ۔ہم نے اس ہفتے ان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم چلائی ہے جو ہیلمٹ نہیں پہنتے ، اور دھودیا لائٹ کا استعمال کر تے ہیں۔ موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے سیفٹی کے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ جبکہ حادثات کی روک تھام بھی ہوتی ہے ۔جس سے جانوں کا ضیاع کم سے کم ہوتاہے ۔