کویت سٹی: تین نامعلوم افراد نے بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا

بدھ 12 اکتوبر 2016 16:49

کویت سٹی: تین نامعلوم افراد نے بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹ لیا

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12 اکتوبر 2016ء): بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور نے کویتی پولیس حکام کو بتایا ہے کہ اسے تین نامعلوم افراد نے چاقو دیکھا کر لوٹ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور نے سعد العبدللہ سے تین نامعلوم مسافروں کو بٹھایا تھا۔ لیکن تھوڑی دور جانے کے بعد ملزمان نے اس چاقو دیکھا کر ساری نقدی چھین لی اور اسے رسی سے باندھ دیا۔ جس کے بعد ایک مسافر نے اس کی گاڑی چلاکر درخت سے ٹکرا دی ۔ پولیس نے بنگلہ دیشی شہری کی درخواست پر رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔