حکومت نے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ کرلیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اکتوبر 2016 17:19

حکومت نے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ کرلیا۔ذرائع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2016ء):حکومت نے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے سی پی این سی اور اے پی این ایس کے نمائندوں کو نام نکالنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

واضح رہے حکومت نے الزام عائد کرتے ہوئے انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا کانام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا کہ سرل المیڈا نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی بغیرتصدیق من گھرٹ خبر اپنے اخبار میں شائع کی ،جس کے ذریعے دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔تاہم حکومت نے اس الزام پرصحافی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تاکہ من گھرٹ خبر کی تحقیقات میں کوئی خلل نہ آسکے۔