جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ‘ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا‘سرحدوں پر کوئی غیر ذمہ دارانہ کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج مادر وطن کی کسی بھی قیمت میں دفاع کرے گی۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے باعث پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کے نئے دور میں ڈھالنے کے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 14 اکتوبر 2016 18:25

جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ‘ وزیراعظم ہاوس میں ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14اکتوبر۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔پاک فوج کے تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرکانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز اور پرنسل اسٹاف افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی غلط معلومات کو عام کرنے پر تشویش کااظہار کیا گیااور اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہندوستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کو کور کمانڈرکانفرنس میں مسترد کردیا گیا اوراس دعوے کو مقبوضہ کشمیر میں معصوم افراد کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا۔

کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر بارڈر پر کوئی غیر ذمہ دارانہ کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج مادر وطن کی کسی بھی قیمت میں دفاع کرے گی۔آرمی چیف نے اندرونی سلامتی کےلیے جاری کوشش کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے باعث پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کے نئے دور میں ڈھالنے کے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔