خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اکتوبر 2016 22:56

خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اکتوبر ۔2016ء) خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث عوام شدید خوف و حراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت 4 جبکہ مرکز افغانستان اور گہرائی 155 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔