بھارت نے سرحد سیل کرنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ٬ْدفتر خارجہ
پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ کو نہ صرف بھارت کیساتھ دوطرفہ بات چیت میں اٹھاتا رہیگا بلکہ دنیا کے سامنے بھی پیش کریگا ٬ْ نفیس ذکریا
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ملحقہ سرحدوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا سے جب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی جانب سے 2018 تک سرحدوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کے بیان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب بھارتی حکومت پڑوسیوں سے پر امن تعلقات قائم کرنے کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب اس کے برعکس اقدامات کرتی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود آج تک سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ ڑی کے شواہد پاکستان کو نہیں دیے گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ بھارت نے ان لوگوں کو بھی بری کردیا جنہوں نے فروری 2007 میں ہونے والے اس واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور جو ریکارڈ پر موجود ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ سانحہ سمجھوتا ایک دہشت گرد حملہ تھا جس میں زیادہ تر پاکستانی جاں بحق ہوئے اور یہ حملہ آر ایس ایس اور ابھیناؤ بھارت کے کارندوں نے کیا جنہیں بھارت کی آئی بی٬ را اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس واقعے کو نہ صرف بھارت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت میں اٹھاتا رہے گا بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں کے سامنے بھی پیش کریگا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے حال ہی میں طالبان اور شدت پسند تنظیم داعش کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی ہیں تو اس معاملے پر انہوں نے تبصرے سے گریز کیا تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ اجیت دوول اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کے دہشت گردوں کو استعمال کرنے کے ارادوں سے لوگ پہلے ہی واقف ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.