Live Updates

مسلم لیگ(ن) کا تحریک انصاف کے گڑھ مردان میں کامیاب پاور شو ‘ جوش اور ولولے سے بھرپور عوامی سمندر کے ’’وزیر اعظم زندہ باد… شیر آیا ‘ شیر آیا‘‘ کے نعرے

معروف سیاسی رہنما عمران خان مہمند شہید کے بھائی جمشید خان مہمند کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

اتوار 16 اکتوبر 2016 19:00

مسلم لیگ(ن) کا تحریک انصاف کے گڑھ مردان میں کامیاب پاور شو ‘ جوش اور ..

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کا تحریک انصاف کے گڑھ مردان میں کامیاب پاور شو ‘ جوش اور ولولے سے بھرپور عوامی سمندر کے ’’وزیر اعظم زندہ باد… شیر آیا ‘ شیر آیا‘‘ کے نعرے ‘ معروف سیاسی رہنما عمران خان مہمند شہید کے بھائی جمشید خان مہمند مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے گڑھ مردان میں کامیاب جلسہ کیا۔

جلسے میں وفاقی وزراء‘ مسلم لیگ (ن) کے پی کے کی قیادت سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ولولے سے بھرپور کارکنان جلسے میں و زیر اعظم زندہ باد اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے۔ جلسے کے دوران معروف سیاسی رہنما عمران خان مہمند شہید کے بھائی جمشید خان مہمند نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ …(رانا+ار)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات