اپنی سیاسی تاریخ میں اتنی بڑی ریلی نہیں دیکھی٬جمہوریت کے لیے کراچی نے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے٬ یوسف رضا گیلانی

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ اپنی سیاسی تاریخ میں اتنی بڑی ریلی نہیں دیکھی٬جمہوریت کے لیے کراچی نے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے۔کراچی کے لوگوں نے بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کرکے جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سلام شہداریلی کے شرکاء سے نمائش چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو ایٹم بم اور ملک چلانے کے لیے آئین دیاجبکہ محترمہ بے نظیربھٹونے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔آج لوگوں کو ملنے والے جمہوری حقوق بھٹو کے آئین کے مرہون ومنت ہے۔آج بھارت سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کررہا ہے ۔پیپلزپارٹی ملک کے دفاع کے لیے میدان میں ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہیں۔ بلاول بھٹو نوجوانوں کی قیادت کریں گے

متعلقہ عنوان :