سی پیک منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے‘ منصوبے سے پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا٬وفاقی وزیر پارلیمانی امور

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا٬ پاکستانی عوام کل بھی محمد نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پرشیخ اجمل محمود ٬ ڈاکٹر محمد اشرف بٹ٬شیخ خالد ٬شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی مثبت اور ملک دوست پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ٬سی پیک جیسے بڑے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔ شیخ آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور احتجاج کرنے والے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘ اسلام آباد دھرنا بھی اسی کی کڑی ہے جس کو عوام اپنی طاقت سے ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین احتجاج کرنے کے بجائے ن لیگ کی کارکردگی کو تسلیم کریں ۔

متعلقہ عنوان :