اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا دنیا میں پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 اکتوبر 2016 10:38

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا دنیا میں پناہ گزینوں کی تعداد ..

نیو یارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اکتوبر۔2016ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین، “یو این ایچ سی آر” نے دنیا میں پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ادارے کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں لگ بھگ تین لاکھ 30 ہزار سات سو افراد نے 44 صنعتی ممالک میں پناہ لی اور یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی عرصے میں پناہ کے متلاشیوں کی تعداد سے 24 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پناہ کی تلاش میں سرگرداں لوگوں کی تعداد اس سال سات لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پناہ کی درخواست دینے والوں کی دو تہائی تعداد نے چھ ملکوں میں یہ درخواستیں دیں۔ ان میں جرمنی ، امریکا ، فرانس ، سویڈن ، ترکی اور اٹلی شامل ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق ان میں سے تقریباً 48400 افراد کا تعلق شام ہے جو کہ گزشتہ سال اس عرصے میں پناہ کی درخواست دینے والے افراد سے دو گنا زیادہ تعداد ہے۔

متعلقہ عنوان :