میر غوث بخش بزنجو اسپورٹس فیسٹول میں عید گاہ یوتھ نے حدید یونائیٹڈ کو ہرادیا

پیر 17 اکتوبر 2016 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) بلوچ محمڈن فٹبال کلب ملیر کے زیر اہتمام میر غوث بخش بزنجو اسپورٹس فیسٹول میں عیدگاہ یوتھ اور حدید یونائیٹڈ کے مابین ہونے والے مقابلے میں عیدگاہ یوتھ نے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالطیف سینئر کے مطابق اسپورٹس فیسٹول کو اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرنے کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں اور جام اسٹیڈیم ملیر پر تمام مقابلے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ناک آؤٹ کی بنیاد پر ہونے والے مقابلوں میں عیدگاہ یوتھ اور حدید یونائیٹڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن عجلت بازی اور غلط نشانہ بازی کے باعث گیند مقررہ وقت میں جال میں نہ جاسکی اور 0-0کی برابری کے ساتھ دونوں ٹیمیں میدان سے باہر آئیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ٹائی بریکر کا سہارہ لیا گیا جہاں عیدگاہ یوتھ نے تمام 5مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھایاجبکہ حدید یونائیٹڈنے چار بار گیند کودرست نشانے پر پھینکا۔اسطرح عیدگاہ یوتھ 5-4کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ فاتح قرار پاکر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :