فیصل آباد٬ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی سیمینارکا انعقاد

پیر 17 اکتوبر 2016 22:42

فیصل آباد۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی سیمینار صنعت زار سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر محکمہ صحت شفیق احمد آصف ‘محکمہ صحت کے نمائندے ساجد حمید ‘مینجر صنعت زار محمد سلیم بلندیا و دیگر نے شرکا کو ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر نے کہاکہ کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو بھی ڈینگی سے بچائو کے لئے کردار کرنا چاہئے ۔ انہوں نے صنعت زار میں زیر تربیت خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے ‘ محکمہ صحت کے نمائندے ساجد حمید نے ڈینگی سے بچائو کی احتیاط تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے بارے میں آگاہی دی ۔ مینجر صنعت زار نے ادارہ میں ڈینگی کے انسداد کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے طالبات کو صفائی ستھرائی اور ماحول خشک اور صاف رکھنے کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :