وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کا مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئے ہیں ٬ مدیحہ رانا

پیر 17 اکتوبر 2016 22:43

فیصل آباد۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ خواتین ونگ ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف عوام کا مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئے ہیں کسی چور دروازے سے نہیں٬ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جس کا دل چاہے حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد پر چڑھائی کر دے۔ اس احمقانہ حرکت پر (ن) لیگ کے متوالے خاموش تماشائی بن کر نہیں رہیں گے بلکہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عرصہ دراز سے جمہوریت کے خلاف حالت جنگ میں ہیں پے در پے شکست کے بعد دارالحکومت کو بند کرنا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے قومی اداروں کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لئے جمہوری راستہ اختیار کرے۔

(جاری ہے)

افراتفری سے ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرنا نا امیدی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی منتخب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ٬ سازشی سیاست دانوں کا ٹولہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگا۔موجودہ عوامی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے٬ ہر حالت میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔ عمران خان سیاست کو کرکٹ کا کھیل سمجھ رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کرکٹ اور سیاست میں نمایاں فرق ہے٬ اسلام آباد کا عمرانی دھرنا ناکام ہوگا٬ بیس کروڑ عوام میں سے چند ہزار کے دھرنے سے عوامی منتخب حکومت کو ختم نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :