لیاقت آباد میں دستی بم دھماکہ٬ 12 سالہ بچہ جاں بحق٬ متعدد افراد زخمی

پیر 17 اکتوبر 2016 22:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) فیڈرل کیپٹل ایریا لیاقت آباد میں پیر کے روز دستی بم دھماکے میں ایک 12 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں 12 سالہ فراز جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جن کی شناخت سید نواب٬ سید شمیم رضا٬ محمد رضا٬ سلمیٰ٬ جمیلہ منظور٬ غوثیہ حیدر اور شمیم بیگم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز اہلکار نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :