گورنر سندھ کا لیاقت آباد میں دستی بم دھماکہ پر اظہار افسوس

پیر 17 اکتوبر 2016 22:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں بم دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو ہر صورت قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ زخمی افراد کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

متعلقہ عنوان :