آئی جی سندھ نے لیاقت آباد امام بارگاہ پر حملے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

پیر 17 اکتوبر 2016 22:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے لیاقت آباد امام بارگاہ پر دستی بم حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی وسطی فوری کرائم سین پر پہنچیں اور جملہ شواہد اکٹھا کرنے اور اُن کا فارنزک معائنہ کرانے کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :