او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 18اور19اکتوبر کو ازبکستان میں ہوگا ٬پاکستانی وفد کی نمائندگی طارق فاطمی کریں گے

ہم نے ہمیشہ مسلم امہ کی بہتری کے لئے اوآئی سی کے ساتھ بھرپور طریقے سے کام کیا ہے٬اوآئی سی کشمیری عوام کے حق خورارادیت کی حمایت بھی کرتا رہا ہے٬بھارتی فوج کے مظالم اور حالیہ تبدیلیوں پر اوآئی سی سے تعلقات اہم ہیں ٬ طارق فاطمی وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے ٬ترجمان دفتر خارجہ

پیر 17 اکتوبر 2016 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 18اور19اکتوبر کو ازبکستان میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی طارق فاطمی کریں گے ۔ پیر کوترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس18اور19اکتوبر کو ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہوگا ۔پاکستانی وفد کی نمائندگی طارق فاطمی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم امہ کو درپیش چینلجز پر گفتگو کی جائے گی۔سیاسی ٬سماجی اور قانونی ایشوز پر قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسلم امہ کی بہتری کے لئے اوآئی سی کے ساتھ بھرپور طریقے سے کام کیا ہے ۔اوآئی سی کشمیری عوام کے حق خورارادیت کی حمایت بھی کرتا رہا ہے ۔بھارتی فوج کے مظالم اور حالیہ تبدیلیوں پر اوآئی سی سے تعلقات اہم ہیں ۔ طارق فاطمی وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :