Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چینی سفیرسن ویڈونگ کی ملاقات

ملاقات میں سی پیک،پانامالیکس اوردھرنے کی وجوہات پرتبادلہ خیال،عمران خان نے چینی سفیر کو اپنے تعاون کا یقین بھی دلایا،احتجاج کامقصدملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنانہیں،عمران خان۔۔سیاسی طورپرمستحکم پاکستان ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔چینی سفیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اکتوبر 2016 16:32

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چینی سفیرسن ویڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چینی سفیرسن ویڈونگ نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں عمران خان نے چینی سفیر سے ملاقات میں اسلام آبادمیں دھرنے سے متعلق مختلف معاملات اورپانامالیکس ایشوپر بھی بات چیت کی۔

اس موقعہ پرعمران خان نے چینی سفیرسن ویڈونگ کو حکومت کے خلاف دھرنے کی وجوہات سے متعلق مکمل آگاہ کیا۔عمران خان اورچینی سفیر کی ملاقات کے دوران پانامالیکس ایشوز اورنوازشریف کی کرپشن کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھرنے کے دوران چینی سفیر کو اپنے تعاون کا یقین بھی دلایا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری چینی منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے خواہاں ہیں۔

سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے۔سی پیک پر ہماری مکمل حمایت حکومت کوحاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارےاحتجاج کامقصدملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنانہیں ہے۔حکومت ہمارےاحتجاج کےبارےمیں منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا کرپشن کے خلاف اور احتساب کے لیے ہے۔سی پیک پر خیبرپختونخوا حکومت کی تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے.چینی سفیرنے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سیاسی طور پر مستحکم پاکستان ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات