وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات

ملاقات میں انگریزی اخبارمیں چھپنے والی متنازع خبرکی تحقیقات پرتبادلہ خیال،چوہدری نثارکی متنازع خبرکی تحقیقات سے معذرت،نوازشریف نے شفاف اورآزادانہ تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اکتوبر 2016 16:44

وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی،جس میں انگریزی اخبار میں چھپنے والی متنازع خبرکی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج یہاں وزیراعظم سے ہونیوالی ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ نے متنازع خبر کی تحقیقات سے معذرت کرلی تھی۔جس پروزیراعظم نوازشریف نے چوہدری نثارعلی کو متنازع خبر کی تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف چھان بین ہو۔نوازشریف نے کہا کہ ہمیں آپ پر اعتماد ہے،خبرلیک ہونے کی غیرجانبدرانہ اور آزادانہ تحقیقات مکمل کریں۔