ایگزیکٹ کیس ٬ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیدیا

منگل 18 اکتوبر 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں ایگزیکٹ کی دو عمارتوں کو سیل کرنیکا معاملہ ٬ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آی اے کو نوٹس پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد میں ایگزیکٹ کی دو عمارتوں کو سیل کرنے کے حوالے سے کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا جبکہ ایگزٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :