پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہندوستانی چینلز اور مواد پر مکمل پابندی لگانے کی سفارش کردی۔ غیر قانونی ہندوستانی ڈی ٹی ایچ کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے‘ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاون میں اب تک ایف ایم ریڈیو، 120 کیبل اور لوپ آپریٹرز کی طرف سے بھارتی ڈی ٹی ایچ استعمال کرنے پر آلات ضبط کر کیئے گئے ہیں ۔ 3 ٹی وی چینلز بھی 6 فیصد سے زائد انڈین مواد چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف کیس پیمرا اتھارٹی کو بھیجا جاچکا ہے اور اگر یہ چینلز ملوث پائے گئے تو ان چینلز کو بند کر دیا جائے گا۔چیئرمین پیمرا
میاں محمد ندیم منگل 18 اکتوبر 2016 18:28
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18اکتوبر۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہندوستانی چینلز اور مواد پر مکمل پابندی لگانے کی سفارش کردی۔پیمرا چیئرمین ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ا±ن فلموں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جن میں پاکستانی فنکار کام کر رہے ہیں، لہذا ہمیں بھی یہی کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کو 2 ہفتے قبل خط لکھا ہے جس میں فاقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ بھارتی نشریات اور مواد چلانے کا فیصلہ دو طرفہ بنیادوں پر کیا جائے، اگر بھارت نے پاکستانی چینلز اور نشریات پر مکمل پابندی لگائی ہے تو ہمیں بھی لگا دینی چاہیے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.