تحریک انصاف اداروں پر اعتماد کرے اور وزیراعظم کے خلاف اپنی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے٬طلال چوہدری

منگل 18 اکتوبر 2016 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اداروں پر اعتماد کرے اور وزیراعظم کے خلاف اپنی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سپریم کورٹ‘ الیکشن کمیشن اور قومی احتساب بیورو سمیت قومی اداروں پر اعتبار نہیں ہے۔

دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے ان کے اعلان کا مقصد سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی لانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ مخالفین وزیراعظم محمد نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔