Live Updates

تحریک انصاف محاذ آرائی کی سیاست کرکے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے

وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 18 اکتوبر 2016 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے داخلہ و تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف محاذ آرائی کی سیاست کرکے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے لیکن پاکستان کا آئین کسی کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لئے کوئی شہر بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کو کوئی شہر بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ یہ قانون کے مطابق جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف احتساب کے لئے مخلص نہیں ہے‘ وہ صرف اسے سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات