Live Updates

وزیراعظم نوازشریف نفسیاتی طور پر دبائو میں ہیں ٬ لگ رہا تھا (ن) لیگ کے اجلاس میں پی ٹی آئی زیر بحث ہے ٬ ان کو لگتا ہے تحریک انصاف ایک اشارے کی پیداوار ہے٬ عسکری اداروں نے خبرفیڈ کرنے والوں کا پتہ لگا لیا ہے انتظار کیا جارہا ہے کہ حکومت خود ان کو بے نقاب کرے٬ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

منگل 18 اکتوبر 2016 23:22

وزیراعظم نوازشریف نفسیاتی طور پر دبائو میں ہیں ٬ لگ رہا تھا (ن) لیگ کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نفسیاتی طور پر دبائو میں ہیں ٬ لگ رہا تھا (ن) لیگ کے اجلاس میں پی ٹی آئی زیر بحث ہے ٬ ان کو لگتا ہے تحریک انصاف ایک اشارے کی پیداوار ہے٬ عسکری اداروں نے خبرفیڈ کرنے والوں کا پتہ لگا لیا ہے انتظار کیا جارہا ہے کہ حکومت خود ان کو بے نقاب کرے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نفسیاتی طور پر دبائو میں ہیں ۔ (ن) لیگ کے اجلاس میں ایسا لگ رہا تھا کہ صرف پی ٹی آئی ہی زیر بحث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اندازہ نہیں تھا کہ 30ستمبر کو اتنا بڑا اجتماع ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ٬ ان کو لگتا ہے کہ تحریک انصاف ایک اشارے کی پیداوار ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم میں ہمت ہے تو کھل کر بات کریں ۔ تحریک انصاف کسی کے اشاروں پر نہیں چل رہی ٬ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے٬ عسکری اداروں نے خبرفیڈ کرنے والوں کا پتہ لگا لیا ہے انتظار کیا جارہا ہے کہ حکومت خود ان کو بے نقاب کرے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات