سعودی شہزادے ترکی بن سعود الکبیر کی سزائے مو ت پر عمل درآمد

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 اکتوبر 2016 23:26

سعودی شہزادے  ترکی بن سعود الکبیر کی سزائے مو ت پر عمل درآمد

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ منگل کو شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیاگیا۔
شہزادے کو 3 سال پہلے سعودی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ شہزادے کویہ سزا ریاض کے مضافات میں ال تھوماما کے علاقے میں ہونے والی ایک لڑائی کے دوران ہونے والےقتل پر سنائی گئی تھی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترک بن سعود الکبیر نے سعودی شہری عدیل بن سلیمان بن عبدالکریم محمد کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شہزادے کو قتل کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، تفتیش کے بعد اس کا مقدمہ عدالت میں بھیج دیا گیا، جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا ، جس کے بعد عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کےلیے شاہی فرمان جاری کیا گیا۔
مقتول کے خاندان نے شہزادے سے خون بہا لینے سے انکار کر دیا تھا۔ مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف چاہیے۔
وزارت داخلہ کے بیان میں تصدیق کی گئی کہ شاہ سلیمان کی سیکورٹی اور انصاف کے معاملات پر گہری نظر ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جو کوئی بھی معصوم شہریوں پر ظلم کرے گا یا اُن کا خون بہائے گا اسے قانونی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :