Live Updates

پی پی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی، وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کیلئے عمران خان کو آخری حد تک جانا ہوگا: پرویز مشرف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 اکتوبر 2016 11:53

پی پی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی، وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کیلئے ..

نیو یارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19اکتوبر۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی کیونکہ اگر نواز شریف کا احتساب ہوا تو پیپلز پارٹی والوں کا بھی ہوگا۔ عمران خان کی تقریروں سے حکومت نہیں جائے گی، نواز شریف کو گھر بھیجنے کیلئے عمران خان کو آخری حد تک جانا ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی کیونکہ اس کے تمام لوگوں کی بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

پیپلز پارٹی نے 2008 سے 2013 تک ملک کو خوب لوٹا اور اگر نواز شریف کا احتساب ہوا تو پیپلز پارٹی والوں کا بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت 2018 تک چلے گی، 2014 کی طرح اگر عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر تقریریں کیں تو ناکام ہوں گے۔ عمران خان اور قادری نے لمبے دھرنے کیے لیکن بیچ میں ہی چھوڑ دیا، عمران خان کی تقریروں سے حکومت نہیں جائے گی۔ نواز شریف کو گھر بھیجنے کیلئے عمران خان کو آخری حد تک جانا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات