وزیراعظم مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر بنوانا چاہتے تھے مگر اندرون خاندان مخالفت کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2016 23:51

وزیراعظم مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر بنوانا چاہتے تھے مگر اندرون ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2016ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر بنوانا چاہتے تھے مگر اندرون خاندان مخالفت کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر بنوانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم انہیں اس حوالے سے اپنے خاندان کے اندر سے ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی باعث وزیراعظم نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر بنوانے کا فیصلہ بدلتے ہوئے خود ہی پارٹی کی صدارت سنبھال لی۔ جبکہ دوسری جانب حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت سونپنے کے فیصلے کو بھی عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا اور یہ عہدہ خود شہباز شریف نے سنبھال لیا۔ ڈاکٹر شاہد نے مزید کیا انکشافات کیے ہیں؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے: