بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر ایک شہری شہید

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 00:11

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر ایک شہری شہید

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2016ء) بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر ایک شہری شہید ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ تاہم بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔ جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والا 28 سالہ عبدالرحمان گاؤں پلانی کا رہائشی تھا۔