Live Updates

اگر نظر بند بھی کر دیا گیا تو بھی 2 نومبر کے لیے ہماری پوری تیاری ہے۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:41

اگر نظر بند بھی کر دیا گیا تو بھی 2 نومبر کے لیے ہماری پوری تیاری ہے۔ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو نومبر کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کا اچھا رسپانس مل رہا ہے، رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو جو نتیجہ ہم چاہ رہے ہیں وہ جلدی آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیس سال کی سیاست میں ایسا رسپانس کبھی نہیں ملا، ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔ اگر نظر بند بھی کر لیا گیا تو ہماری پوری تیاری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی ہمیں احتجاج کو نہیں روک سکتی۔ وزیر اعظم کا بھارت میں کاروبار ہے اور اسی لیے ان کی کوشش ہے کہ بھارت ان سے خوش رہے۔

(جاری ہے)

عوام بھی 7 ماہ سے پانامہ پر جواب کا انتظار کر رہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ اب استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آنا ۔

عمران خان نے خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بنات ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو معلوم ہی نہیں کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔ اپنی کرپشن اور چوری کو بچانے کے لیے خونی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔میرا نہیں خیال کہ کسی کو پر امن احتجاج پر اعتراض ہونا چاہئیے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ڈگڈگی پاک فوج کے خلاف ایک پراپیگنڈہ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم پر حملہ شرمناک ہے، جنگ میں بھی اسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم پر الزامات لگانے والے بے شرم آدمی ہیں۔ ان کے الزامات کے باوجود شوکت خانم کو پہلے سے کہیں زیادہ عطیات ملے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :