پانامہ لیکس کا معاملہ ، وزیر اعظم نواز شریف نے پالیسی بیان جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 14:03

پانامہ لیکس کا معاملہ ، وزیر اعظم نواز شریف نے پالیسی بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) : پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوا زشریف نے پالیسی بیان جاری کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نوا زشریف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کارروائی کے آغاز کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز سپریم کورٹ کی کارروائی کاکھُلےدل سےخیرمقدم کرتےہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت پے در پے فیصلے صادر کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی پاسداری اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔

پانامہ پیپرزکی شفاف تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی گئیں،اپوزیشن کےمطالبےسے پہلے سپریم کورٹ کےریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کااعلان کیا۔ٹی اوآرز کا تنازع شروع کرکےسپریم کورٹ کےراستےمیں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ واضح برتری کےباوجودٹی اوآرزکمیٹی میں اپوزیشن کوبرابرنمائندگی دی لیکن حکومت کی شفاف اوربےلاگ تحقیقات کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

حکومت کی نیک نیتی پر مبنی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پانامہ لیکس کامعاملہ سپریم کورٹ اورلاہورہائیکورٹ کےسامنےلایاجاچکاہے۔ جبکہ اس سے متعلق قومی اسمبلی کے ایوان میں بھی تفصیلی موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں متعلقہ ٹی اوآرزکمیٹی بنائی گئی لیکن ہماری تمام کوششوں کے باوجود اس معاملے پر ٹی او آرز سے متعلق اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اب بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے۔