پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ ظلم کیخلاف جمہوریت کے حق میں رہی‘ مخدوم احمد محمود

اکتوبر 2007ء دنیا کی تاریخ کا بدترین واقع ہے‘ سابق گورنر پنجاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ ظلم کیخلاف جمہوریت کے حق میں رہی٬ شہدائے کربلا کے حوصلے اور جدوجہد دنیا کی تاریخ کا بے مثال باب ہے ٬18 اکتوبر 2007ء دنیا کی تاریخ کا بدترین واقع ہے٬16ا کتوبر کو سانحہ کار ساز کے شہداء کی یاد میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نکالی جانیوالی کراچی ریلی میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے کارکنان محنت کش مزدور او ر کسان طبقہ بھرپور طریقے سے شرکت کریگا جو کہ مالک میں جمہوری نطام کو مستحکم اور دہشتگردی کیخلاف عوام ریفرنڈ ثابت ہو گا۔

یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کی قیادت میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی ٹریڈ یونیز سے وابستہ مزدور راہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء اپنے گمراہ کن بیانات سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

(جاری ہے)

اور نہ ہی وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس کے احتساب سے بچا سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے نیک نیتی سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ٹی آو آربنائے لیکن حکومت بھاگ گئی اور اپوزیشن کو محض الجھانے میں لگی رہی۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم احتساب سے بھاگ نہیں سکتے ابھی تو صرف ایک جماعت سڑکوں پر آ کر ان سے حساب مانگ رہی ہے جس وقت پیپلز پارٹی سڑکوں پر آ گئی تو پھر حالات مختلف ہونگے اور ان کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسی نواز جمہوریت ہے جو صرف حکومت اور اسکے چند درباریوں کے سوا کسی کو نظر نہیں آ رہی اور نہ ہی عوام کو اس نام نہاد جمہوریت کے ثمرات سے کسی قسم کا ریلیف مل رہا ہے۔ حکمرانوں کی تمام تر توجہ میگاء پراجیکٹس کو آڑ میں قومی خزانہ لوٹنے اور قوم کی مشکلات میں اضافہ کرنے پر مرکوز ہے۔