شکارپور میں پی ایس 11 پر ضمنی انتخابات٬ سیکورٹی کے سخت انتظامات٬ ٹرن آئوٹ کم رہا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:46

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) شکارپور پی ایس 11 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گذشتہ روز ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے٬ 105 پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی تعنیات کیے گئے تھے جبکہ ٹرن آ$ٹ کم رہا٬ پی پی امیدوار امتیاز احمد شیخ اور جے یو آئی امیدوار مولانا ناصر محمود سومرو پولنگ اسٹیشنوں کا دورا کرتے رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر شکارپور سکندر علی خشک اور ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل بھی پولنگ اسٹیشنوں کا دورار کرتے رہے٬ دوسری طرف ایم این اے آفتاب شعبان میرانی٬ سابق ایم پی اے اور پی پی ضلع صدر میر بابل خان بھیو٬ سردار مقبول احمد شیخ٬ فیاض محمود شیخ نے بھی مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دوار کیا جبکہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کی حامیوں میں جھڑپیں ہوتی رہی مگر کوئی بھی بڑا حادثہ پیش نہ آسکا٬ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک عمل جاری رہا٬ دوسری طرف دونوں امیدواروں کی کیمپس افیس پر پولنگا کا وقت ختم ہونے بعد لوگوں کا ہجوم رہا دوسری طرف 105 پولنگ اسٹینوں میں سے 82 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار امتیاز احمد شیخ 27 ہزار 500 اور جے یو آئی امیدوار علامہ ناصر محمود سومرو 19 ہزار 200 ووٹ حاصل کیے ہیں۔