گائوں نتھوخان مزاری سے پنجاپ کے روجھان مزاری نقل مکانی کرنے والے مزاری برادری کے افراد کی ٹریکٹرٹرالی الٹ گئی٬ 7 افراد جاں بحق٬ 12 زخمی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:46

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کشمورکے قریب ضلع گھوٹکی کے حدود پنجاپ جانے والے راستہ مریدشاخ کے علائقہ بی ایس فیڈرکراس بند کے مقام گائوں نتھوخان مزاری سے پنجاپ کے روجھان مزاری نقل مکانی کرنے والے مزاری برادری کے افراد کی ٹریکٹرٹرالی الٹ کرگڑھے میںگرگئی معصوم بچوں اورخواتین سمیت07افراد جانبحق 12زخمی ہوگئے نصف گھنٹے تک زخمی اور لاشیں دبی رہیں واقعہ اوورلوڈنگ کے باعث موڑکاٹتے پیش آیامسافروں اورپولیس نے زخمی اورلاشیں گڈوتھرمل پاورہائوس کی اسپتال سمیت نجی اسپتال منتقل کیں جہاں پر ایک زخمی خاتون چل بسی 04زخمیوں کونجی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ 08زخمیوں کو پنجاپ کے رحیم یارخان اسپتال منتقل کیاگیا بتایاجاتاہے کے جانبحق افرادمیں ایک ماں اور اسکے چاربچے شامل ہیںجانبحق افراد میں بچہ غلام حیدر٬بچی شاہینہ٬نوجوان اسمٰعیل٬دوشیزہ٬ضمیراں ٬مسمات ہیر٬لال خاتون٬اورنوجوان غلام یایٰسین شامل ہیں لاشیں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :