بی سی سی آئی کے مالی معاملات لودھا کمیشن کے سپرد،ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فنڈز بھی منجمد کردیے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:06

بی سی سی  آئی کے مالی معاملات لودھا کمیشن کے سپرد،ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے مالی معاملات لودھا کمیشن کے سپرد کر دیئے ٬ ایسوسی ایشن کے فنڈز بھی منجمد کر دیئے گئے ٬جسٹس لودھا کمیشن کی رپورٹ پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے گلے آگیابھارتی سپریم کورٹ نے بی بی سی سی آئی مالی معاملا لودھا کمیشن کے سپرد کر دیے ساتھ ہی ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فنڈز بھی منجمد کردیے۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بی سی سی آئی کے اکاونٹس کی چھان بین کے لیے خود مختار ا آڈیٹرمقرر کیا جائے جیسے لودھا کمیشن خود مقرر کریگا۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے ٬انورراگ ٹھاکر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا٬ تاکہ لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں پوچھا جاسکے لیکن بورڈ کے صدر عدالت میں پیش نہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امکان ہے کہ بھارت کی انٹرنیشنل کرکٹ اور آئی پی ایل سمیت کرکٹ کی سرگرمیاں متاثرہوسکتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :